استنبول - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
استنبول (انگریزی: Istanbul) (تلفظ: / ˌ ɪ s t æ n ˈ b ʊ l / ، ترکی: İstanbul [isˈtanbuɫ] ()) جسے ماضی میں بازنطیوم اور قسطنطنیہ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ترکی کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر اور ملک کا معاشی، ثقافتی اور تاریخی مرکز ہے۔